ضلع اوکاڑہ میں اس وقت کرونا کے 220مثبت کیس ہیں خورشید جیلانی

Published on April 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرونا کے 220مثبت کیس ہیں جن میں سے 1مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 219مریض اپنے گھروں میںآئسو لیشن میں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا ستعمال لازمی کریں اور کوشش کریں کہ غیر ضروری طور چھوٹے بچوں کو گھر سے باہر لے کر نہ نکلیں گھروں میں صفائی کا خیال رکھیں ،صابن سے وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیںاور سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题