یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی کے طلبا ء وطا لبا ت کیلئے دو روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی پروگرام کی تربیت کا اہتمام

Published on April 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

1333
وہاڑی( یو این پی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 محمد اکرم پنوارکی ہدایت پر ریسکیو1122کے کمیونٹی ونگ نے یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی کے طلبا ء وطا لبا ت کیلئے دو روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی پروگرام کی تربیت کا اہتمام کیا ۔ جس کا مقصدیونیو رسٹی کے سٹا ف اورطلبا ء و طا لبا ت کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے ا بتد ائی طبی امدا د اور آگ سے بچا ؤ کی تربیت دینا تھا ۔اس موقع پر پر نسپل کلثو م اختر ،لیکچر ار زبیدہ خا نم ،انیقہ ،حا فظ جاوید عباس اورمحمد رمضا ن مو جو د تھے پر نسپل کلثوم اختر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں احسن طر یقے سے نبرذآزما ہونے کے لئے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت معاشرے کے ہر فرد کے لیے اہم ہے ۔ مستقبل میں حفا ظتی ا قد اما ت اپنا کر بڑھتی ہو ئے حا دثا ت کی شر ح میں کمی اور کنٹر ول کرنے میں ریسکیو1122 کی تربیتی خد ما ت بہت ا ہمیت کی حا مل ہیں ۔دریں اثنا ء تربیتی سیشن کے دوران ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالجبار اوران کی ٹیم اصغر نواز ، راؤ فرمان ، علی دوگل، شازیہ پروین ،عند لیب حنا ء اور وقاص انورنے فرسٹ ایڈ اورفائر سیفٹی کی اہمیت کے بار ے میں آگاہ کیا اور عملی مشقوں سے سانس میں رکاوٹ دور کرنے ، ہارٹ اٹیک ، چوٹ ، فریکچر اور خون بہنے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات کی تربیت دی۔ مزید زلزلہ اور آ گ لگنے کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی تربیت دی گئی ۔ آخر میں شرکاء کو ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی کے حوالے سے کتابچے تقسیم کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题