محمد بن سلمان کا حرمین شریفین میں تراویح کی رکعتیں نصف کرنے کا حکم

Published on April 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments


ریاض (یو این پی)سعودی حکومت نے خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں تراویح کو 10 رکعت تک محدود رکھنے کا حکم جاری کردیا۔سعودی گزٹ کے مطابق بادشاہ محمد بن سلمان نے ماہ رمضان میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازِ تراویح میں رکعت کی تعداد کو نصف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ مدینہ منورہ اور مکہ شریف کے معاملات کی نگرانی کرنے والے شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں تراویح کی رکعت کو 20 سے کم کرکے 10 کردیا گیا ہے اور انہیں بھی تمام تر حفاظتی اقدامات اور تدابیر کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔سعودی حکام نے دونوں مقدس مساجد میں ماہ رمضان میں عمرے اور عبادت کی اجازت دے دی ہے تاہم زائرین کو اعتکاف اور افطار کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رمضان میں بھی مقامی اور غیر ملکی زائرین کے لیے نہ صرف عمرے بلکہ پانچ وقت کی نماز، تراویح اور افطار پر بھی مکمل پابندی عائد تھی تاہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کام کرنے والے افراد کو دس رکعت تراویح اور پانچ وقت نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy