بالی وڈ کی دنیا نقلی دنیا ہے، زندگی ایک تجربہ گاہ ہے۔نرگس فخری

Published on April 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

1
ممبئی ۔۔۔ بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے بالی وڈ کی دنیا کو نقلی دنیا کہہ دیا، جہاں ہیروئنیں نقلی بالوں اور میک اپ کے ساتھ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ نرگس فخری نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ بالی وڈ کے مقابلے میں ہالی وڈ کی لڑکیاں زیادہ حقیقی معلوم ہوتی ہیں کیونکہ وہ جیسی ہوتی ہیں ان کو ویسا ہی دکھایا جاتا ہے جبکہ بالی وڈ نقلی بالوں اور میک اپ کی دنیا ہے ۔ نرگس نے انٹرویو دینے سے بھی بیزاری کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اب انٹرویو دیتے ہوئے بے حد بوریت محسوس کرتی ہے یوں لگتا ہے کہ دماغ بند ہوگیا ہے کیونکہ ہر کوئی ایک جیسے ہی سوالات کرتا ہے۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی کسی چیز کیلئے منصوبہ بندی نہیں کی جو وقت کے ساتھ ساتھ ہونا ہوتا ہے وہ ہو جاتا ہے یا وہ کر گذرتی ہے ۔ نرگس نے کہا کہ اس کے نزدیک اس کی زندگی اور خوشیاں اس کے کیریئر سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں اس کے نزدیک زندگی ایک تجربہ گاہ ہے۔ اگر وہ جمعدار بھی ہے لیکن خوش ہے ا سکے نزدیک یہ ٹھیک ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ اسے فلموں کی تشہیری مہم بالکل پسند نہیں کیونکہ وہ تھک جاتی ہے ۔نرگس نے کہا کہ بالی وڈ بے حد گلیمرس ہے اداکارائیں خوبصورت نظر آنے کیلئے بال نقلی، نقلی پلکیں ،کنٹکیٹ لینس اور ہائی ہیل وغیرہ استعمال کرتی ہے جبکہ ہالی وڈ میں ایسا نہیں ہوتا اس لیے ہالی وڈ اور بالی وڈ دونوں میں بڑا فرق ہے ، دونوں بالکل الگ دنیائے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog