بورےوالا ، چوری کی واردات ، شہری قیمتی موبائل اور نقدی سے محروم

Published on April 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)بورےوالا تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود میں چوری کی واردات ، شہری قیمتی موبائل اور نقدی سے محروم۔ تفصیل کے مطابق بورےوالا چک نمبر 445 ای بی کا رہائشی عبدالمنان ولد عبدالستار گزشتہ روز قریب 1 بج کر 30 منٹ پر وہاڑی بازار حبیب بنک بورےوالا کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گیا تو وہاں پر کافی عورتیں اور مرد لائن بنا کر کھڑے تھے تو عبدالمنان بھی لائن میں کھڑا ہو گیا کہ وہاں پر نامعلوم چور نے عبدالمنان کی جیب سے موبائل اوپوماڈل اے3S جس کی مالیت قریب 29 ہزار روپے تھی اور 4750 روپے کے قریب نقدی جیب سے نکال لی۔ 15 پر کال کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا۔متاثرہ افراد نے ایس ایچ او سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر درج کر کے ہمارے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے اور ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes