شہری کرونا سے بچاو کےلئے ایس اوپیز پر عمل کریں،چوہدری محسن جاوید

Published on April 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد شہر کے بعد دہی علاقوں میں بھی ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کےلئے متحرک ہوگئی،مجسڑیٹ لوہی بھیر رورل ایرایا چوہدری محسن جاوید کے مختلف مارکیٹوں،ہوٹلوں،ریسٹورنٹس پر چھاپے،ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانداروں،شہریوں کوجرمانےاور کئی کو وارننگ دی گئی،تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ لوہی بھیر نے گزشتہ روز کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے حکومتی احکامات کے تحت ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے مختلف مقامات کے دورے کئیے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجسٹریٹ چوہدری محسن جاوید نے کہاکہ کرونا وائرس ایک موذی مرض ہے اس سے بچنے کے لیے احتیاط ضروری ہے،شہری اور کاروباری شخصیات کرونا کو شکست دینے کے لیے ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں اور بلا صرورت آمدورفت سے گریز کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes