پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر ختم ہونے کے قریب آ گئی

Published on May 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

لاہور(یواین پی) ماہرین کے مطابق پنجاب میں کورونا کی لہر رواں ماہ ختم ہونے کا امکان ہے جب کہ احتیاط نہ کرنے پر اکتوبر نومبر میں چوتھی لہر کا خدشہ موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا سنٹرل کنٹرول روم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے 57 پبلک اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کی تشویشناک مریضوں کی تعداد میں واضح کمی ہو رہی ہے۔جس کے مطابق 24 اپریل کو لاہور میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 1340 تھی۔ 25 اپریل کو 1304 رہ گئی اور 26 اپریل کو بار 1278 پر آگئی۔اسی طرح 27 اپریل کو 1261، 28 اپریل کو 1229 اور 29 اپریل کو 1237 اور 30 اپریل کو 1180 رہ گئی۔اسی طرح ایک ہفتے میں 160 مریضوں کی واضح کمی پائی گئی ہے۔پی کے ایل آئی کے کورونا ہیڈ پروفیسر جاوید حیات کا بھی کہنا ہے کہ کورونا کی لہر ختم ہونے کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ پہلے کورونا کے دس افراد مزید 13 افراد کو متاثر کر رہے تھے اب یہی کورونا کے دس مریض آٹھ افراد کو متاثر کر رہے ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ کورونا موجودگی کی تیسری لہر دو تین ہفتوں میں تو ختم ہو جائے گی مگر عید پر احتیاط نہ برتی تو چوتھی لہر کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔لاہور جنرل ہسپتال کے کورونا ایکسپرٹ ڈاکٹر عرفان ملک نے کہا ہے کہ کورونا لہر جلدی ختم ہو رہی ہے اور اس کی دو تین وجوہات ہیں۔عوام تک آگاہی۔ ویکسینیشن اور عوام کے اندر قوت مدافعت پیدا کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes