پاکستان کے دل لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کی تیاریاں

Published on May 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان کے دل لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کی تیاریاں پنجاب کے دارالحکومت میں اربوں روپے کے کئی میگا منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے تین میگا پراجیکٹس کے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے ایل ڈی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ویژن کے مطابق لاہور شہر میں تین میگا پراجیکٹس کے ٹینڈرنگ کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کر لیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے گنجان اور مصروف ترین علاقے سے ٹریفک کے مسائل کے خاتمے اور شہر کے تمام حصوں کو ترقی کے ثمرات سے بہرہ مند کرنے کے لئے مختلف منصوبوں کی منظوری دی تھی ۔ ان منصوبوں میں شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور ‘شاہکام چوک فلائی اووراور گلاب دیوی ہسپتال انڈر پاس و فلائی اوورشامل ہیں ۔ایل ڈی اے نے ان منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایا ہے اور ان تینوں منصوبوں میں قومی خزانے کو 380ملین سے زائدکی بچت ہوئی۔شیر نوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے میں شفاف ٹینڈرنگ سے قومی خزانے کو 6کروڑ75لاکھ کی بچت ہو ئی۔اس منصوبے پر490 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔ 1100میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورمنصوبہ چار لینز پر مشتمل ہو گا۔اس منصوبے سے روزانہ 1 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔اسی طر ح شاہکام چوک پر فلائی اوور منصوبے کی شفاف ٹینڈ رنگ کی مد میں قومی خزانے کو 30کروڑروپے کی بچت ہو ئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog