ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی، راولپنڈی سے صلح ہو گئی ہے؛ترجمان نواز شریف محمد زبیر کا بیان

Published on May 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی ) پاکستان مسلم لیگ نن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی، راولپنڈی سے صلح ہو گئی ہے۔ سیز فائر یا صلح کے بارے میں نہیں پتا لیکن ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔ہم جب مطمئن ہوں گے تو اس کا باقاعدہ بتائیں گے بھی۔میری ملاقات ہوتی تھی تو کبھی ڈیل یا کوئی ریلیف نہیں مانگا۔کسی کو بھی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ عمران خان جذباتی شخص ہیں استعفی دینے پڑے تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔ملک میں انارکی نہیں ہونے دیں گے ملکی مفاد میں جو بھی ہوگا وہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ منظور نہ ہوا تو موجودہ سیاست کا رخ ہی تبدیل ہو جائے گا۔پی ٹی آئی میں ایسے لوگ ہوں گے جو عمران خان کے خلاف ہو جائیں گے۔قبل ازیں ن لیگ کے سینئر رہنما اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توہین عدالت کا ارتکاب کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ محمد زبیر نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ اس ملک میں غریب کے لیے الگ اور امیر کے لیے انصاف کا الگ نظام ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو بات کی وہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی۔دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے عمل کو کھلم کھلا توہین عدالت قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف صاحب کو بیرون ملک جانے سے روکنا کھلم کھلا توہین عدالت ہے۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کیا اب یہ نااہل حکومت عدلیہ کو بھی آنکھیں دکھائے گی؟ کیا نیازی عدلیہ سے بھی بالاتر ہے؟انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے فوری طور پر اس توہین کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes