نارووال کی اسسٹنٹ کمشنر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی، ویڈیو وائرل

Published on May 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

نارووال (یواین پی) تم دونوں کو شرم موت نہیں، اگر شرم ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو، نارووال کی اسسٹنت کمشنر نے سرراہ اپنی عدالت لگا لی، لاک ڈاؤن کے دوران شاپنگ کرنے پر مردوں کے ہجوم میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی- تفصیلات کے مطابق نارووال کی اسسٹنٹ نے راہ چلتی خواتین کو مردوں کے ہجوم میں تذلیل کا نشانہ بنا دیا- اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کا خواتین سے انتہائی نازیبا رویہ رواں رکھا-انہوں نے خواتین کو ہراساں اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیں-خواتین شہریوں کو درجنوں مردوں کی موجودگی میں شرم اور تمیز سکھانا شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes