عید کے 4 دِنوں میں 276 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 303 افراد کو ریسکیو کیا ظفر اقبال

Published on May 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

ریسکیو1122 اوکاڑہ نے 426ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے451 افراد کو مدد فراہم کی
اوکاڑہ ( یواین پی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عیدا لفِطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کو 12606کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 426 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 11199غیر متعلقہ اورمس کالز، 873 معلوماتی اور108 رونگ کالز ہیں۔ 426 ایمرجنسیز میں197روڈ ٹریفک حادثات، 177 میڈیکل، 13آگ لگنے کے واقعات ،21کرائم ،1 ڈوبنے کے واقع اور17 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 426 ایمرجنسیز میں 451 افراد متاثر ہوئے جن میں 75 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ361 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور 15 افراد ان حادثات میں جان کی بازی ہار گئے۔تعطیلات کے دوران 197 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 236 افراد متاثر ہوئے جبکہ عیدالفِطر کے چار دنوں میں 140 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 175 افراد متاثر ہوئے، 38 کو موقع پر ابتدائی طبی امداددی گئی، 135 افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ2 افرادموقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔ عیدا لفِطر کی تعطیلات کے دوران آگ لگنے کے 13واقعات ہوئے جن میں 4 رہایشی علاقے، 4 کمرشل ایریا اور5 واقعات مختلف ایریا میں پیش آیا۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 3.5ملینز کی پراپرٹی کو بچایا۔ڈوبنے کے واقع میں ایک لڑکی دریائے راوی کوعبور کرتے ہوئے ڈوب گئی جس کی نعش کو تقریباََ 9 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد برآمد کر لیا گیا۔عیدا لفِطرکی تعطیلات کے دوران پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 95 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے منتقل کیا گیا ۔ 41مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ54افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میںدوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت 14 ایمبولینسز ، 04 فائر وہیکلز، 01 ریسکیو وہیکل سمیت70 ریسکیورزنے ضلع بھر میں فرائض سرانجام دیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes