ارطغرل غازی ۔۔۔۔ اسلامی اقدار کا احیا ٕ

Published on May 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

تحریر: جاوید مہر
میڈیا ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ ریاست کے چوتھے ستون ہونے کا دعوٰی کرنے والے سے ہم تعلیم، تفریح اور معلومات لے رہے ہیں۔ آج جو قومیں ترقی یافتہ ہیں اُن کا میڈیا بھی اُتنا ہی طاقتور ہے۔ ہماری زندگی مکمل نہیں تو بہت حد تک میڈیاٸی ہو چکی ہے۔
ایجنڈا سیٹنگ تھیوری یہ دعوٰی کرتی ہے کہ میڈیا اپنے حاضرین ، ناظرین اور سامعین کو نہ صرف اس پر مجبور کرتا ہے کہ کسی کے بارے میں کیا سوچنا ہے بلکہ اس پر بھی مجبور کرتا ہے کہ سوچنا کیسے ہے؟ اور یہی نہیں بلکہ اپنی پالیسی کے مطابق واقعات کو فریم یا پراٸم بھی کرتا ہے اور دیکھنے اور سننے والے اُسی پیراۓ میں ڈھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
میڈیا کے ذریعے دکھاۓ جانے والے ڈرامے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ عکاسی زندگی کے تقریباً تمام شعبوں کی ہوتی ہے۔ ایک وقت تھا جب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اپنے عروج پر تھی۔ مظبوط تحریر ہوتی تھی جو ہماری روایات کا آٸینہ دار ہوتی تھی۔ 2002 میں پراٸیویٹ ٹی وی چینلز کی بمباری نے ڈرامہ کو نیا موڑ دیا جس کی اکثریت نے ہماری تہزیب، ثقافت، اقدار اور مذہب کی دھجیاں اڑا دیں۔
ہمارے آج کے ڈراموں میں سسر کا بہو سے ، بہنوٸی کا سالی سے، بھاٸی کا بھابھی سے افٸیر دکھایا جاتا ہے۔ طلاق کے بعد بیوی کا شوہر کے ساتھ ہی رہنا، لباس اور زبان کے استعمال میں الگ بےہودگی ہے۔ شریعت کے نازک مساٸل کو ببانگِ دُہل چھیڑا جاتا ہے اور ان پر سوال اُٹھایا جاتا ہے۔ پروڈیوسر اور ایڈورٹاٸزر نے پوری انڈسٹری کو مکڑی کے جال کی طرح جکڑا ہوا ہے اور فحاشی اور عریانی کے نام پر اپنی دال بیچی جا رہی ہے، جذبات بیچے جا رہے ہیں۔ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر عوام ڈرامہ دیکھنے کی جسارت نہیں کر سکتی۔ الغرض ہماری خوبصورت اقدار زنگ آلود کر دی ہیں۔
ایسے میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی ذاتی کاوشوں سے خلافتِ عثمانیہ کی داغ بیل ڈالنے والے اوغوز ترک خاندان کے قاٸی قبیلے کے سردار ارطغرل غازی پر پانچ سیزن پر مشتمل تقریباً 350 اقساط کا ڈرامہ بنایا گیا جس نے ڈرامہ انڈسٹری کو تازہ ہوا کا جھونکا دیتے ہوۓ ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔اس ڈرامے نے 125 سے زاٸد ممالک میں ہر خواص و عام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم جناب عمران خان صاحب کا یہ ایک چھا اقدام تھا کہ اسے پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کرنا شروع کیا جس سے یقیناً پی ٹی وی کی معاشی ساکھ کو بھی ڈوبتے کو تنکے کا سہارے کے مصداق ایک آسرا ملا۔ اس ڈرامہ کے اہم مندرجات یہ ہیں۔
٠ دینِ اسلام سے محبت
٠ اللہ پر توکل، صبر و شکر ، اخلاص، بھاٸی چارہ اور خیرخواہی
٠ صوفیإ اکرام کا دین کی تبلیغ میں اہم کردار
٠ وضو کرتے، نمازِ پنجگانہ کے ساتھ ل جمعہ کی نماز پڑھتے دکھانا۔
٠ قرآنِ پاک کی سورتیں تلاوت کرنا۔
٠ حضرت مُحَمَّد ﷺ کے نام مبارک لیے جانے پر ہر کسی کا اپنے داٸیں ہاتھ کو سینے پر رکھ کر سر کو تعظیماً جھکانا۔
٠ بچے کی پیداٸش پر اس کے کان میں اذان دینا اور اونچی آواز میں نام رکھنا۔
٠ مرتے وقت کلمہ شہادت پڑھنا اور جنازے کی اداٸیگی دکھانا۔
٠ جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا۔
٠ سود، دھوکہ بازی، خیانت اور غداری کی حوصلہ شکنی کرنا۔
٠ ظالم کے ظلم کو روکنے کی کوشش اور مظلوم کی مدد کرنا۔
٠ علما ٕ اکرام کی صحبت دکھانا۔
٠ زندگی کا مثبت مقصد کے ساتھ گزارنا۔
٠ چھوٹوں سے شفقت اور بڑوں کی اطاعت۔
٠ سردار یا امیر کی اطاعت کرنا۔
٠ دشمنوں کے ساتھ لڑتے ہوۓ اپنی صفوں سے منافقین بھی نکالنا۔
٠ آباٶاجداد کی کہانیاں بچوں اور جوانوں کے خون کو گرمانے کے لیے سنانا۔
٠ رواداری، مہمان نوازی، سادگی اور قربانی کے جذبات۔
٠ غیر مسلموں سے اچھا برتاٶ۔
٠ ہمت، حوصلے اور صبر سے مشکلات کا سامنا کرنا۔
٠ عورت کا خوبصورت اور سادہ لباس میں دکھانا کہ کہیں بھی عریانی کا گمان نہیں ہوتا۔
٠ مشترکہ خاندان کی روایات۔ سب کا مل کر بسمِ اللہ پڑھ کر کھانا شروع کرنا۔
٠ نماز میں گڑگڑا کر اللہ سے دعاٸیں مانگنا۔
٠ موسیقی میں اسلاف کی روایات بیان کرنا۔
٠ میاں بیوی کے رومانس کی اتنی شاندار عکاسی کہ کہیں بھی بے حیاٸی کا عنصر نمایاں نہیں ہے۔
٠ مسلمانوں کی خلافت قاٸم کرنے کے لیے ایک جہدِ مسلسل۔
یہ وہ مثبت باتیں ہیں اس ڈرامے کی جن کی آج ہمارے ٹی وی چینلز کا نوجوان نسل کو دکھانا بہت ضروری ہے جو وقت کے منہ زور تھپیڑوں سے مغرب زدہ ہوتی جا رہی ہے۔ ہمیں اپنی روایات کو پروان چڑھانے کے لیے میڈیا کو اس نہج پر لانا ہو گا۔ ہماری تہزیب، ثقافت، اقدار اور معاشرت بہت خوبصورت ہے خدارا اسے ڈوبنے سے بچاٸیں۔ بقول علامہ محمد اقبال۔۔
کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے؟
وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا
تجھے اُس قوم نے پالا ہے آغوشِ محبت میں
کچل ڈالا تھا جس نے پاٶں میں تاجِ سرِ دارا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题