انشاء اللہ جلد وقت آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، وزیراعظم عمران خان

Published on May 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ جلد وقت آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، فلسطینی بھی اسرائیل کی طرح برابر کے شہری بن کر رہ سکیں گے،سوشل میڈیا کی طاقت سے دنیا میں عوامی رائے تبدیل ہورہی ہے، مغربی میڈیا میں اسرائیل پر تنقید خوش آئندہے۔انہوں نے یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاکہ مجھے آج بڑی خوشی ہے جس طرح پاکستانی قوم نے فلسطینیوں کی حمایت کی، ان پر ظلم وجبر کی نشاندہی کی اور مذمت کی، جب سے اسرائیل بنا ہے قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔ہر فورم پر پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا رہا، میں 27ویں رمضان کو مدینہ منورہ میں تھا جب مجھے پتا چلا کہ مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس نے تشدد کیاا ور کئی خاندانوں کو گھروں سے نکال دیا، اسرائیل کی طاقت ور فوج نے نہتے فلسطینیوں پر غزہ میں بمباری کی، میں نے اوآئی سی کو آواز اٹھانی چاہیے اور اقوام متحدہ کو ایکشن لینا چاہیے۔میں سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ہمیں اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے، ترک صدر اور ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیرمحمد کا فون آیا انہوں نے بھی یہی بات کی، فلسطین کو ہم نے یقین دلایا کہ مسلم دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں نے شاہ محمود قریشی سے کہا جنرل اسمبلی میں مسئلے کو اٹھائیں۔ شاہ محمود قریشی کو داد دیتا ہوں کہ مسئلے کو اٹھایا۔اب دنیا میں لوگوں کی رائے تبدیل ہورہی ہے، پہلی بار عالمی میڈیا اسرائیل پر تنقید کررہا ہے، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،بلکہ پہلے ہوتا تھا کہ جیسے اسرائیل پر ظلم ہورہا ہے، اس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے، مین میڈیا اگر کسی خبر کو سنسر کرتا تو سوشل میڈیا اٹھا دیتا ہے۔ آج سے 30سال قبل بھی ایسے رائے عامہ تبدیل ہوئی تھی، جنوبی افریقہ سے متعلق جب رائے عامہ تبدیل ہوئی تو جنوبی افریقہ پر زور دیا کہ برابری کے حقوق دیں۔ عالمی سطح پر اب رائے عامہ پورا زور لگائے گی کہ فلسطین کو حقوق دیں،انشاء اللہ ایک وقت آئے گا جب فلسطین کو اپنا ملک ملے گا، فلسطینی بھی اسرائیل کی طرح برابر کے شہری بن کر رہ سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes