کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں مزید توسیع کر دی

Published on May 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

ٹورنٹو (یواین پی) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں مزید توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے بھارت میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت اور پاکستان سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ عائد کی گئی پابندی کو 1 روز میں ختم ہونا تھا، تاہم اب اس پابندی میں 21 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔21 جون تک بھارت یا پاکستان سے کوئی کمرشل مسافر پرواز کینیڈا کا رخ نہیں کر سکے گی۔ اس پابندی کے حوالے سے کینیڈین ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی۔ اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل رہے گا۔ پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں مزید 30 دن تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کورونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ، اسی لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی کہ کینیڈا میں کورونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے شہریوں پر براہ راست کینیڈا آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے، لیکن اگر ان ممالک کے شہری کسی تیسرے ملک میں قیام کے بعد کینیڈا آنا چاہیں تو انہیں شرائط پورا کرنے کی صورت میں آمد کی اجازت ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے پروازوں میں مزید کمی کر دی تھی۔ مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا۔ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes