بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published on May 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

پشاور (یواین پی) پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، وسطی وزیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 12، بالائی دیر 08، کاکول07، ڈی آئی خان 06، سیدو شریف 02، کالام دروش، بالاکوٹ 01، ژوب 07، بارکھان 01، جوہر آباد، خانپور 11، ساہیوال 08، بہاولپور 08، نورپور تھل 06، راوالپنڈی 06، سرگودھا، بھکر 05، اسلام آباد 04، ملتان 03، مری، اوکاڑہ، کوٹ ادو 03، خانیوال 02، حیدر آباد 05، راولا کوٹ 02، مظفر آباد 01 جبکہ گلگت بلتستان میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 46، سبی 45، لسبیلہ اور شہید بینظیر آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes