بچوں کی دل چھو جانے والی پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہیں دلی طور پر مسرت ہوئی ڈاکٹر سیف الرحمن

Published on April 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 717)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
بچے اپنے ماں باپ سے زیادہ اپنے ٹیچرز سے سیکھتے ہیں اور ان ہی کو مثبتانہ انداز میں اپناآئیڈیل بناتے ہیں، رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت
کراچی(یواین پی) بچے ہمارے آنے والے وقت کے معمار ہیں، ان کی تربیت میں ہم سب کا بہت بڑا دخل ہے اور اس سلسلے میں ہمارے ماں باپ کا دخل تو ہے ہی مگر اس سے زیادہ دخل اسکول کے اساتذہ پر جاتا ہے جو ان کی شخصیت میں بدلاؤ لانے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں،مجھے امید نہیں تھی کہ ایسے علاقے میں اس طرح کا اسکول بھی موجود ہوگا جہاں پر اتنے پروقار انداز میں ڈسپلن اور خوبصورتی کے لحاظ سے تعلیم و تدریس کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، ان باتوں کا اظہار بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کراچی کے گریس فل گرامرسیکنڈری ہائی اسکول کے سالانہ تقسیم انعامات کے موقع پر اپنے تاثرات میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر( سینٹرل ) ڈاکٹر سیدسیف الرحمن نے کہی،انہوں نے اسکول کی انتظامیہ سمیت تمام ٹیچرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں کی دل چھو جانے والی پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہیں دلی طور پر مسرت ہوئی جس کا کریڈٹ اسکول کی انتظامیہ اور ان کی سوچ کو جاتا ہے، اس مثبت سوچ پر میں تمام اراکین کو سلام پیش کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ مجھ سے تعلیم کی ترویج کے سلسلے میں جس طرح کی بھی خدمت چاہیئے ہوگی وہ کرنے کو تیار ہیں، اسکول کے تمام اسٹاف اور بچوں سمیت اتنے ڈسپلن کے ساتھ پورے پروگرام کو سجانے میں جو کردار ادا کیا، وہ قابل تعریف ہے،ننھی منی بچیوں کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد دل نہیں چاہتا تھا کہ ان کی پرفارمنس ختم نہ ہو بلکہ دوبارہ سے شروع ہوجائے،ان بچیوں سمیت ان کی ٹیچرزکوخصوصی مبارکبادپیش کرتا ہوں، اس لیے کہ یہ ٹیچرز کسی بھی دوسرے اسکول کی ٹیچرز سے کم نہیں، جنہوں نے کم وقت میں اتنی خوبصورتی سے ٹیبلو میں ڈھال کر یہاں پر پیش کیا،لہذا آج جو میں نے پروگرام دیکھا تو میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے رول ماڈل اسکول پورے پاکستان میں ہونے چاہئیں، اس پروقار تقریب میں مشہور جرنلسٹ اوررائٹر مطاہر احمد خان، اسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت، قومی چینل کے کرنٹ افیئرپروڈیوسر اشفاق منگی کے ساتھ دیگرسماجی شخصیات بھی موجود تھیں، ڈائریکٹرطلال فرحت نے اپنے تاثرات میں کہاکہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود وہ بچوں کی خوشی کے لیے اس خوبصورت محفل کو دیکھنے سلیم صاحب کی محبت، اسکول اسٹاف کا خلوص اور بچوں کا پیار ہے،بچیاں تو پریوں کی مانندہی ہوتی ہیں ان سے جتنا بھی پیار کیا جائے وہ کم ہے، ان ننھی منی طالبات میں میں نے وہ تربیت ، محبت اور ملنساری کے ساتھ جو رابطہ دیکھا، وہ کم ہی دیکھنے کوملتا ہے اور آج اس خوبصورت ماحول میں آکر اچھا لگا،یہ وہ مواقع ہوتے ہیں جہاں ہمیں زندگی کے ہونے کا احساس ہوتا ہے،ہمیں معلوم ہے کہ اسکول اور کالج کے بچے اپنے ماں باپ سے زیادہ اپنے ٹیچرز سے سیکھتے ہیں اور ان کوآئیڈیل بناتے ہیں، اس لیے ہر ٹیچرز کو چاہیے کہ ہراسکول و کالج کے طلبہ و طالبات سے اس طرح رویہ اختیار کریں کہ جب وہ مستقبل میں بڑے ہوں تو انہیں یاد رہے کہ جن ٹیچر کیساتھ انہوں نے سیکھنے کے مراحل کو عبور کیا تھا، انہی کی بدولت آج وہ اس اعلی مقام پر فائز ہیں،معاشرہ ہمیشہ ترقی یافتہ لوگوں کی وجہ سے ہی ترقی پاتا ہے اور اس کی خاص وجہ ہمارا تعلیمی نظام ہے، اگر اساتذہ نظم وضبط کے ساتھ اپنے طالب علموں کو نہ سکھائیں تو معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں پا سکے گا، تقریب کے دوران وقفے وقفے میں ٹیبلوز کے ساتھ پاس آؤٹ ہونے والے طلباء و طالبات میں اعزازی شیلڈز پیش کی جاتی رہیں اور پروگرام کے اختتام پر اسکول و کالج کے ایڈمنسٹریٹرعابد صاحب کے ہمراہ محمد سلیم اورپرنسپل رخسانہ ظہور صاحبہ نے ادارے کی جانب سے گلدستے اوریادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes