حیسکو چیف یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ریحان حامد نئے حیسکو چیف تعینات

Published on May 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

حیدرآباد(یواین پی)کچھ روز قبل نیپرا کی جانب سے حیسکو میں بے تحاشہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور افسران کے تبادلوں کے اعلان کے بعد حیسکو میں افسران کو عہدوں سے سبکدوش کرنا شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت سب سے پہلے حیسکو میں سب سے بڑا عہدہ رکھنے والے حیسکو چیف یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ریحان حامد کو نیا حیسکو چیف تعینات کردیا گیا ہے۔ وزارتِ پاور ڈویزن کے ذرائع مطابق حیسکو چیف کے بعد نچلے عہدوں تک موجود افسران (اے سی، ایکسئین، ایس ڈی اوز) سمیت دیگر ملازمین کے بھی بڑے پیمانے پر آئندہ کچھ روز میں تبادلے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog