میری مریضہ بیوی کو کچھ لوگ ہراساں کر رہے اعلی حکام نوٹس لیں عبدالشکور میمن

Published on May 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) عبدالشکور میمن اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس ٹھٹھہ صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ/ پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے مطالبہ کیا ہے میری شریک حیات جو کہ برین ٹیومر میں مبتلاہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے لا علاج کرنے کے بعد گذشتہ دو دنوں سے اپنے روحانی مرشد درگاہ شاہ گوہر گنج کے مزار میں وائف کے ساتھ رہ رہا ہوں وہاں پر مسلسل دو دنوں سے ایک موالی جسکا نام شہباز جوکھیو ولد پپو جوکھیو ہے وہ میری فیملی کو ہراسا ںکر رہا تھا میں نے مذکورہ بندے کو کافی مرتبہ پیار محبت سے سمجھایا کہ اپنی حرکتوں سے باز آﺅ لیکن وہ باز نہ آیاگذشتہ شب وہ پھر آیا اور رات کو تقریبا ڈھائی بجہ میری فیملی کو حراساں کرنے کے بہد وہاں درگاہ کے احاطہ میں نشا کرنے گیا اور میں بھی اس کی تلاش میں اس کے پیچھے گیا تو دیکھا کہ ایک پولیس اہلکار وردی میں کچھ موالیوں کے ساتھ شیشہ/آئس کا نشہ کر رہا تھا اور وہاں پولیس اہلکار کے ساتھ پانچ چھ موالی اور بھی نشہ کرنے میں مصروف تھے۔ جب ان سے میں نے مذکورہ بندے کا پوچھا تو وہ پولیس اہلکار مجھ پر آگ بگولہ ہوکر مجھے کہنے لگا کہ تم جاﺅجو کرنا ہے کرلو۔ تو میں نے پولیس اہلکار جس کا نام عرفان پٹھان معلوم ہوا اس کو میں نے حقیقت سے آگاہ کیا تو وہ نشہ کی حالت میں مجھ سے بہت بد تمیزی کرنے لگا اور دھمکیاں دینے لگا جبکہ اس نے میرے اوپر ڈھنڈے سے حملہ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وہاں موجود کچھ لوگوں نے مجھے بچایا۔اس پورے المیہ کے بعد میں نے تقریبا تین بجے آپ کو کال کی لیکن آپ نے شاید آرام میں ہونے کے باعث کال اٹینڈ نہیں کی۔سر یہاں درگاہ پر ساری رات موالی آتے جاتے رہتے ہیں اور باالخوص شہباز جوکھیو درگاہ پر مختلف علاقوں سے آنے والے سوالیوں کی فیملیز کو حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ چوریاں بھی کرنے کا عادی مجرم ہے۔سر مجھ سے بہت نا انصافی ہوئی ہے برائے مہربانی آپ تحقیقات کرائیں اور مذکورہ اشخاص ایک شہباز جوکھیو کو گرفتار کیا جائے تاکہ کسی کی عزت مجروع نہ ہو اور دوسرا اس کی فیور کرنے والا پولیس اہلکار عرفان پٹھان جوکہ خود آ?س کا نشہ کرتا ہے جوکہ میں نے اپنی آنکھوں سے خود دیکھا ہے اور فروخت کرنے کا بھی معلوم ہوا ہے اس کے خلاف ڈیپارٹمینٹل کارروائی کرتے ہوئے میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔یاد رہے کہ آپ کی ٹھٹھہ پوسٹنگ سے پہلے مقرر ایس ایس پی شبیر سیٹھار صاحب نے پولیس اہلکار عرفان پٹھان کو ایک بارہ سالہ لڑکے سے نشہ کی حالت میں جنسی زیادتی کی کوشش میں کوارٹر گھاٹ بھی کیا تھا بعد میں اس لڑکے کی فیملی کو پیسے دیکر راضی نامہ کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes