پاکستان میں 52فیصد آبادی کرونا ویکسین لگانے کی اہل نہیں

Published on May 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان میں 52فیصد آبادی کرونا ویکسین لگانے کی اہل نہیں ،پاکستان میں کل 11کروڑ 20لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین لگے گی جبکہ 2021تک 7کڑور 80لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیاہے۔سینیٹ میں وزارت صحت کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 49.2فیصد شہریوں کی عمر 18سال سے کم ہے اور 2.8فیصد حاملہ خواتین ہے اس طرح کل 52فیصد شہری ویکسین لگانے کے اہل نہیں ہیں پاکستان کی کل آبادی 234ملین ہے اس طرح 112ملین شہری ویکسین لگانے کے اہل ہیں ،حکومت کا 2021تک 78ملین آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف 2021تک بنایا گیا ہے اور2022تک پوری آبادی تک ویکسین لگانے کا عمل بڑھایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme