سخت گرمی کے ستائے لاہوریوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

Published on May 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

لاہور (یواین پی) سخت گرمیوں کے ستائے لاہوریوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری ہے۔محکمہ موسمیات نے منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم خشک اور گرم ہو گیا ہے،گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دکھا رہا ہے،شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا ہوا ہے۔ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ رنجم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جمعرات کے روز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہاہے اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. محکمہ موسمیات کی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme