مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کورونا ویکسین لگوا لی

Published on May 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ویکسین لگوائی جبکہ بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔مولانا طارق جمیل گزشتة روز لاہور یو سی ایچ ویکسی نیشن سنٹر آئے اور ویکسی نیشن کرائی۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں، تمام شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کروانی چاہیے۔علاوہ ازیں انہوں نے انسداد پولیومہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابھی تک پولیو سے پاک نہیں ہو سکا جس کی بڑی وجہ کچھ لوگوں کی غلط فہمیاں ہیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے کیا جا رہا ہے۔ مہم پنجاب کے 20 اضلاع میں شروع کی جائیگی۔مہم کے انعقاد کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیو ٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل کیا جا رہاہے ۔ کورونا سے تحفظ کے لئے ماسک اور سینی ٹائزر بھی فراہم کیا جائیگا۔مہم میں ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes