ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی زیر ہدایت، محکمہ صحت کا سیشن کورٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on May 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کی زیر ہدائیت محکمہ صحت کا سیشن کورٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔فری میڈیکل کیمپ میں سینئر سول جج خلیل احمد، جو ڈیشل افسران اور عدالتی عملہ کے مفت طبی ٹیسٹ کئے گئے ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جو ڈیشل افسران اور عدالتی عملہ کے بلڈ سیمپل لئے گئے اور تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ۔ فری میڈیکل کیمپ کے پہلے روز جو ڈیشل افسران اور عدالتی عملہ کے 55ٹیسٹ لئے گئے سیشن کورٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 7دن تک جاری رہے گا ۔یاد رہے کہ فری میڈیکل کیمپ میں سی بی سی ،ایل ایف ٹی،آر ایف ٹی،ہپا ٹائٹس بی اینڈ سی ،شوگر ،یورک ایسڈ اور لیپرڈ پروفائل ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes