پاک فوج نے دشمنوں کے سازشوں اور مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا،عمران خان

Published on June 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمنوں کے سازشوں اور مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا، فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ہی ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوا، قوم ناکامی کے خوف سے بالاتر ہوکر محنت کریں، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون و انصاف کی حکمرانی اور بلاامتیاز احتساب ہو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔جہاں پر آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے کورس شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کیخلاف ہمیشہ بہترین نتائج حاصل کیے۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوا۔ وزیراعظم نے ملکی صورتحال اور دشمن کی سازشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمنوں کے سازشی منصوبے ناکام بنائے ہیں۔پاک آرمی نے دشمن کے خلاف غیرمعمولی نتائج حاصل کیے، پاک فوج نے پاکستان دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو مسلسل محنت کی ضرورت ہے، محنت سے ہی اسلامی اصولوں پر قائم خوشحال ریاست کا قیام ممکن ہے۔پاکستانی قوم مقاصد کے حصول کیلئے ناکامی کے خوف سے بالاتر ہوکر محنت کریں۔ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی، بلاامتیاز احتساب اور انصاف میسر ہو۔مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی، صنعتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کیلئے بہت محنت کی۔مزید برآں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پاک فوج کے صوبائی حکومت کے ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات سمیت پاک ایران اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور دیرپا امن کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی۔ قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مزیدتعاون کیا جائے گا، دہشتگردوں کو امن کی کاوشوں کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ آرمی چیف نے فوج کے افسران اور جوانوں کی انتھک کاوشوں اور بلند حوصلے کی بھی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme