لی جنڈ ہدایت کار ایم اے رشید کی دسویں برسی خاموشی سے گزر گئی

Published on June 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے لی جنڈ ہدایت کار ایم اے رشید کی دسویں برسی خاموشی سے گزر گئی حکومت سمیت کسی شوبز شخصیت نے ان کی برسی پرایصال ثواب کی کوئی محفل سجائی اور نہ ہی ان کی بے مثال فنی خدمات کو سراہا گیاایم اے رشید 2ستمبر1925کولاہور میں پیدا ہوئے جبکہ یکم جون2011کویوکے میں انتقال ہوا تدفین بھی وہیں ہوئی ایم اے فلاسفر تھے ان کی دو شادیاں اوربارہ بچے ہیں ایک بیٹی نادیہ رشید شوبز سے منسلک ہے انہوں نے 24 فلموں کی ڈائریکشن دی 17اردو،5پنجابی،1سندھی جبکہ 1پشتو فلم ہے ان کے کریڈٹ پرکئی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں ایم اے رشید کی پہلی فلم ”پاٹے خاں“ 1955جبکہ آخری فلم ”میری توبہ“2000میں ریلیز ہوئی ان کی مشہور فلمیں دل میرا دھڑکن تیری،آنسو بن گئے موتی،آس پاس،سرحد کی گود میں،راستے کا پتھر،آدمی،نصیب،قاتل کی تلاش،قاتلوں کے قاتل و دیگر شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题