حیسکو چیف ریحان حمید کی ہدایت پر بجلی چوروں اور کنڈا سسٹم کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on June 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

حیدرآباد (رپورٹ جنید علی گوندل) حیسکو چیف ریحان حمید کی ہدایت پر بجلی چوروں اور کنڈا سسٹم کے خلاف کریک ڈاؤن، ایکس ای این گاڑی کھاتہ سہیل احمد شیخ اور سب ڈویژن صدر ایس ڈی او وسیم کورائی کی کامیاب کاروائی بجلی چوری اور کنڈا سسٹم کی کئی تاریں پکڑ لیں درجنوں کنیکشن منقطع تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پٹھان کالونی قریب ایکس ای این گاڑی کھاتہ سہیل احمد شیخ اور سب ڈویژن صدر ایس ڈی او وسیم کورائی اپنی ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی کنیکشن بجلی چوری و کنڈا سسٹم کے خلاف آپریشن کیا جہاں پر درجنوں کے قریب بجلی کی چوری کی تاریں پکڑی گئی اور بجلی چوروں کے کنیکشن بھی منقطع کردیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حیسکو چیف ریحان حمید کی ہدایت پر کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور ملکی قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچانا ہمارا اولین فرض ہے اور بجلی کے صارفین سے درخواست کی کہ وہ بجلی کا استعمال کم کریں اور اپنے بل باقائدگی کے ساتھ ہر ماہ ادا کریں گے تو لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کم ہو جائے گا بجلی کے صارفین کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题