چارسدہ، گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر

Published on June 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

چارسدہ(یو این پی) ​24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ، پنجاب کے دو اضلاع گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک کے 21 اضلاع کورونا حوالے سے اہم ہیں، پنجاب کے 8، خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں، سندھ، آزادکشمیر کے 2.2 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ایک ایک اضلاع مہلک وباء کے بارے میں اہم ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کے 6 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک کے 3 اضلاع میں شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے، 24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین شرح گلگت میں 14.29 فیصد رہی۔ چوبیس گھنٹے میں چارسدہ، گجرات، جہلم میں کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔چوبیس گھنٹے میں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7.30 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 1.36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy