ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کا جوڈیشل کمپلیکس دیپالپور کادورہ

Published on June 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کا جوڈیشل کمپلیکس دیپالپور کادورہ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف لنگاہ، ارشد مہار ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل اور دیگر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیااس موقع پر سینئر سول جج خلیل احمد بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کے ہمراہ تھے صدر دیپالپور بار ایسوسی ایشن دیوان مصداق اور سیکرٹری بار راؤ اسد وقاص ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد زاہد غزنوی نے دیپالپور کورٹس میں واٹر فلٹر، سہولت سنٹر،ہیلتھ کئیر سنٹر اور نابالغ ملاقات روم کا افتتاح کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد زاہد غزنوی نے اس موقع پر کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے کہا کہ عدالتوں میں آنے والے سائلین کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس دیپالپور میں سہولت سنٹر کے قیام سے ایک چھت تلے سائلین کو تاریخ پیشی کی معلو مات،جیل سے تصدیق شدہ وکالت نامہ کا حصول،مقدمہ کی معلومات،ایم ایل سی کا حصول اور مقدمات میں دیگر تصدیق شدہ نقولات دستیاب ہونگی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے ہیلتھ کیئر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر سنٹر میں عدالتی عملہ اور وکلاء صاحبان کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ضروت کے مطابق ہیلتھ کیئر سنٹر میں ضروری ٹیسٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے جوڈیشل کمپلیکس دیپاپور میں واٹر فلٹر،سہولت سنٹر،ہیلتھ کیئر سنٹر اور نا بالغ روم کے افتتاح اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگانے کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题