تعلقہ محراب پور کو عرصہِ دراز گزر جانے کے باوجود سب رجسٹرار نہ مل سکا، عوام پریشان

Published on June 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

محراب پور(یواین پی) تعلقہ محراب پور میں سب رجسٹرار منیر احمد عباسی کے نومبر2020 میں رٹائرڈ ہونے کے بعد کافی عرصہ تک تعلقہ محراب پور کو سب رجسٹرار نامل سکا۔عوام کی شکایت کے بعد 21فروری 2021کو ایڈیشنل جارچ دیکر پرویز احمد راجپر کو تعلقہ محراب پور کا سب رجسٹرار مقرر کیا گیا جس نے آتے ہی رشوت کا بازار گرم کردیا رجسٹری فیس کے علاوہ مٹھائی کی صورت میں رجسٹری کرنے کی بھاری رقم وصول کرنے لگا سب رجسٹرار پرویز راجپر دوماہ تک تعلقہ محراب پور کا سب رجسٹرار رہا جس نے اپنے اس عرصہ میں تقریباً آٹھ سو رجسٹریاں لیں مگر بھاری رشوت لینے کے باوجود پرویز راجپر رجسٹریاں مکمل کرنے سے قاصر رہتے ہوئے تعلقہ محراب پور کا ایڈیشل جارج چھوڑ کر اپنا ٹرانسفر کسی اور تعلقہ میں کروالیا۔ پریشان حال عوام کا کہنا تھا کہ ہماری رجسٹریا جوکہ بھاری رشوت کے ساتھ سب رجسٹرار پرویز راجپر نے رجسٹری کرنے لئے لی تھیں وہ سب کی سب پینڈنگ میں چھوڑ کر کسی دوسری جگہ ٹرانسفر کرواکے چلے گئے ہم بالا حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ تعلقہ محراب پور میں سب رجسٹرار مقرر کیا جاتاکہ ہماری پریشانی کا کوئی حل ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy