کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ

Published on June 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

ٹورنٹو (یواین پی) کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ ایک دہشتگرد نے مسلمان فزیو تھراپسٹ سلمان، انکی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题