حیدرآباد، وولٹیج کم ہونے کے سبب قیمتی اشیاء جلنے لگیں، شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار

Published on June 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

حیدرآباد(یواین پی/ جنید گوندل)حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے، بے جا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کے لیے پاور ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی وبالِ جان بن چکی ہے۔ شہر بھر میں وولٹیج کی کمی کے سبب قیتمی برقی املاک جلنا معمول بن چکا ہے جس کے باعث مہنگائی میں پسی عوام اس اضافی خرچے کے بوجھ کے سبب شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہی ہے۔ شہر بھر کی الیکٹرک مارکیٹس اور بجلی سے چلنے والی چیزیں ٹھیک کرنے والے کاریگروں کی دکانوں پر عوام کا شدید رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ اس کے علاوہ حیدرآباد کے مشہور الیکٹرک کاروبار کے مرکز نسیم سینٹر میں علی الصبح سے مارکیٹ بند ہونے تک اسٹیبلائیزر کی دکانوں پر بھی پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہے اور شہری منہ مانگے داموں اسٹیبلائزرز خریدنے پر مجبور ہیں۔ پاور ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی سے سب سے زیادہ نیو لیاقت کالونی، اولڈ لیاقت کالونی، الیاس آباد،میانی’ نیو پریٹ آباد اور لطیف آباد کے 11 نمبر والا فیڈر سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme