چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی

Published on June 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی، 20 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ 20 جون اتوار کو پاکستان پہنچ جائے گی، چین سے رواں ماہ تیار ویکسین کی50 لاکھ اور کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں خام مال کی صورت ملیں گی ۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے رواں ماہ پاکستان کیلئے مجموعی طور پر کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں آئیں گی۔رواں ماہ 50 لاکھ تیار ویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ 20 سے 22 جون کے درمیان کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کا خام مال بھی پاکستان پہنچےگا۔ 20 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ 20 جون اتوار اور21 جون کو سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔ دوسری جانب این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار 959 افراد کو ویکسین لگائی گئی،ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 760 خوراکیں لگائی جاچکی ہے۔اسی طرح شہر میں ویکسی نیشن سنٹرز اب جمعے کی بجائے اتوار کو بند بند ہونگے، این سی او سی کی ہدایات پر سینٹرز میں چھٹی کا دن تبدیل کردیا گیا ہے۔ شہر میں ویکسی نیشن سینٹر اب جمعہ کی بجائے اتوار کو بند ہوں گے۔ اب شہری اتوار کے علاوہ تمام دن ویکسی نیشن کروا سکیں گے۔ ویکسین کی قلت ہونے پر صرف 3 سینٹرز پر ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر، مینار پاکستان سینٹر اور پی کے ایل آئی ہسپتال میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ مزید برآں کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت پیداہوگئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کے 90 سینٹرز میں سے بیشتر ایسے ہیں جہاں ویکسین ختم ہوچکی ہے۔ متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے۔ سائینو فارم ویکسین صرف سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص ہے، سائینو ویک اور اسٹرازینیکا کی بھی قلت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy