اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا (ن) لیگ کی سیاسی موت ہے، فردوس عاشق اعوان

Published on June 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

لاہور(یواین پی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرواکر آزادانہ، شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنیاد رکھی ہے۔ (ن) لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا صرف نعرہ لگایا لیکن عمران خان نے اس کو تعبیر دی۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ووٹ چوری کے عمل کو روکنے میں مدد ملے گی اور شاہی خاندان کی دکان ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے (ن) لیگ کے روایتی جعلی ووٹ ڈالنے کا عمل رک جائے گا۔ ن لیگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے راستے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جعلی ارسطو اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کے لئے ہمیشہ میدان میں آ جاتے ہیں۔ ن لیگ جانتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیو ں کو ووٹ کا حق دینا سیاسی طور پر ان کی موت ہے۔ میں جعلی ارسطو سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر اوورسیز پاکستانی سیاسی عمل میں حصے دار بننے کے اہل نہیں اور ووٹ نہیں ڈال سکتے تو آپ لندن میں بیٹھے ظل سبحانی کے اشاروں پر کیوں چلتے ہیں؟ ن لیگ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ڈرتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں اور ان کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes