پولیس کارنامہ،سرگودھا کے4 نوجوان ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار

Published on June 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

محراب پور (یواین پی)باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان نے گاڑی میں پیٹرول بھروایا جو پیمانے میں کم تھا جس پر نوجوانوں نے پیٹرول ملازمین اور مالکان سے تکرار کی جس پر ہنگورجہ پولیس نے پیٹرول پمپ کی ونگار دوستی نبھاتے ہوئے 4 نوجوانوں کو پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کروادیا ہنگورجہ پولیس کی پھرتی و بہادری کہ پولیس نے مزکورہ نوجوانوں سے 2 عدد پسٹل بھی برآمد کرلیے ہیں پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 48 سال 2021 داخل کیا ہے، ایس ایچ او کا دعوی کیا ہے بغیر نمبر پلیٹ کار سوار نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان نو عمر نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے یاد رہے ایس ایچ او ہنگورجہ کی غنڈا گردی کےخلاف تھیبو برادری نے دو روز قبل احتجاج کیا تھا اور راشی ایس ایچ او نے تھیبو برادری کے پاس جاکر معافی مانگی تھی اور تھیبو برادری سے مال کی امیدیں ختم ہونے کے بعد اس نے سرگودھا پنجاب کے 4 بے گناہ نوجوانوں کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme