اب تک 2 لاکھ 27 ہزار 568بچوں کو ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکے لگائے ہیں محکمہ صحت

Published on June 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ضلع میں ٹائیفائیڈ سے بچاﺅ کی مہم کے پانچویں روز بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ،سکولوں میں اورفکسڈ یونٹس پر 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ویکسیئن لگا رہے ہیںترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ضلع میں 14 جون سے لیکر اب تک 2 لاکھ 27 ہزار 568بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ ضلع اوکاڑہ میں ٹائیفائیڈ سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم 14جون سے 26جون تک جاری رہے گی ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ26جون تک جاری مہم کے دوران 224آﺅٹ ڈور ٹیمیں، شہری یونین کونسلوں میں26مقامات پر فکسڈ ٹیمیں 250اسسٹنٹ 500سوشل موبلائزرزٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اس مہم کے دورا ن 3لاکھ 63ہزار 92بچوں کو حفاظتی ویکسئین لگائی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes