جو کسی صوبے نے نہیں کیا، وہ خیبرپختونخواہ نے کر دکھایا

Published on June 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

پشاور(یواین پی) جو کسی صوبے نے نہیں کیا، وہ خیبرپختونخواہ نے کر دکھایا، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر انحصار کرنے کی بجائے خود صوبے میں موٹرویز کا جال بچھانے کیلئے تیار، کئی موٹرویز کی تعمیر کیلئے بجٹ مختص کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹرویز کا جال بچھانے کی کوششیں، خیبرپختونخواہ حکومت باقی تمام صوبوں پر بازی لے گئی، صوبائی حکومت نے ڈی آئی خان موٹروے، سوات موٹروے فیز ٹو، دیر چکدرہ موٹروے، پشاور طور خم موٹروے دیگر کئی اہم شاہراہوں کی تعمیر کیلئے بجٹ مختص کر دیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ 48 ارب روپے کی لاگت سے 300 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے نئے بجٹ کا حصہ ہیں۔بجٹ میں ڈی آئی خان موٹروے، پشاور ناردرن بائی پاس، بنوں سرکلر بائی پاس ، سوات موٹروے فیز ٹو، دیر چکدرہ موٹروے، ہری پور بائی پاس، پشاور طور خم موٹروے کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال کے بجٹ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت سب سے زائد نئے منصوبے شامل کرنے کا کریڈٹ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو جاتا ہے۔نئے سال کے بجٹ میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے 69 منصوبے شامل ہیں۔ معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 371 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریاض خان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے جس میں صوبے کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات نے صوبائی بجٹ کو عوام دوست اور غریب پرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے ٹیکس فری اور فلاحی بجٹ پیش کیا ہے جس سے نہ صرف خیبرپختونخوا ترقی کے راہ پر گامزن ہوگیا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو مزید سہولیات بھی میسر ہوںگی۔معاون خصوصی ریاض خان کا کہنا تھاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجٹ میں مختص ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ کو یکم جولائی سے جاری کیا جائے گا جس سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes