مویشی منڈی کے اطراف رہائش پذیر افراد کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا

Published on June 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

کراچی(یواین پی)کراچی میں سپرہائی وے پر لگنے والی مویشی منڈی کے اطراف رہائش پذیر افراد کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا، انتظامیہ کی جانب سے منڈی کے اردگرد واقع تمام رہائشی سوسائٹیز کے مکینوں کو پاسز جاری کردیئے، اب انہیں آنے جانے میں روک ٹوک کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔عیدالاضحیٰ آتی ہے تو کراچی میں سپر ہائی وے کے اطراف رہائشی سوسائٹیز میں رہنے والے پریشان ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہاں لگنے والی مویشی منڈی ہے کیونکہ منڈی لگتے ہی ناکے لگ جاتے ہیں اور انتظامی عملہ منڈی کے داخلی راستوں سے کسی کو جانے کی اجازت نہیں دیتا۔میڈیانے اس مسئلے کو اُجاکر کیا تو یہ دیرینہ مسئلہ ہوگیا۔ خبر نشر ہونے کے بعد منڈی کی انتظامیہ نے اطراف کی آبادیوں میں رہنے والے شہریوں کو پاسز کا اجرا شروع کردیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 سوسائٹیز کو پاسز جاری کردیئے گئے، اگر کوئی شخص رہ گیا ہے تو وہ انتظامیہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes