شاہ زواربگٹی کیخلاف اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنےپر مقدمہ درج

Published on June 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)ایف آئی اے نے شاہ زواربگٹی کیخلاف اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا، اکبربگٹی کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ ان کی اہلیہ کی درخواست پر درج کیا گیا، شاہ زواربگٹی پر سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے شاہ زواربگٹی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے اندراج کیلئے شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ نے ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی تھی، درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ زوار بگٹی نے سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔جس پر ایف آئی اے نے شاہ زوار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق شاہ زوار پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔دوسری جانب کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)نے کریڈٹ کارڈ فراڈ میں ملوث بینک ملازمین ودیگر پرمشتمل گروہ بے نقاب کردیا، اب تک 60سے زائد متاثرہ شہریوں سامنے آ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes