جڑانوالہ، پولیس کی کانسٹیبل ثمینہ کوثرکا قاتل پولیس شکنجے میں نہ آسکا

Published on June 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

فیصل آباد ( یو این پی )جڑانوالہ تھانہ صدر پولیس کی کانسٹیبل ثمینہ کوثر جو کہ محلہ نورا کالونی 61گ ب کھڑانوالہ روڈ کی رہائشی تھیں اس کے خاوند نعیم شہزاد جو کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس بدبخت ظالم شخص نے ثمینہ کوثر کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کر دیا تھا ثمینہ کوثر اپنے کنبے کی واحد کفیل تھیں اس سانحے کے بعد اس گھر پر قیامت گزر رہی ہے اتنے بڑے ظلم کے بعد پولیس کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے اس لیڈی کانسٹیبل ثمینہ کوثر کے جنازے میں کسی بھی اعلیٰ افسر نے شرکت نہیں کی ان کی داد رسی کے لیے کسی پولیس افسر کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ اس لیڈی کانسٹیبل کی فیملی کو دلاسہ دیتے ان کو کوئی انصاف کی یقین دہانی کرواتے اس کی بوڑھی ماں کے آنسو جو روکنے کا نام نہیں لے رہے ان آنسووں پر مرہم رکھا جاتا لیکن ایسے معلوم ہوتا ہے کہ اس محکمے کے افسران کے جسم میں محسوس کرنے والا دل نہیں دھرتا اگر دھرتا ہوتا تو اس کرب کو محسوس کرتے جو اس مجبور فیملی پر قیامت گزر رہی ہے سب سے بڑا ظلم وہ قاتل نعیم شہزاد ابھی تک قانون کی گرفت سے آزاد ہے اس ظالم شخص کو جڑانوالہ کی پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی حقیقت یہ ہے کہ اگر پولیس آج اگر نیک نیتی سے اس قاتل کا کھوج لگانا چاہے تو جدید تکنیک سے مجرم کا کھوج چند گھنٹوں میں لگایا جاسکتا ہے آئی جی پنجاب آر پی او سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری ایس پی جڑانوالہ رضوان طارق اس ظلم وبربریت کا فوری نوٹس لیں ثمینہ کوثر کے قائل کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور اس فیملی کو حکومت ہر طرح سے سپورٹ کرے کیونکہ یہ لیڈی کانسٹیبل ثمینہ کوثر اپنے کنبے کا واحد مالی سہارا تھی لہذا اعلیٰ پولیس افسران اس خاندان کو انصاف دلانے کیلئے اپنا اہم کردار ضرور ادا کریں کم از کم پولیس افسران ایک مرتبہ ضرور اس خاندان کے حالات جاننے کے لیے ان کے گھر ضرور مشاہدہ کرنے کے لیے آئیں تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے کہ اس خاندان پر کیا بیت رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes