شجرکاری کی مدد سے ماحولیاتی تبدیلی پر بھی قابو پایا جاسکتاہے راؤ بلال شاہد

Published on June 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)موٹروے پولیس کنڈیاررو کی جانب سے شجرکاری مہم میں ڈی سی نوشہروفیروز بلال شاہد اے سی کنڈیارو نعیم سھتو اور ڈی ایس پی راشد شاہ نے پودے لگائے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس علی شیر جکھرانی سیکٹر کمانڈر قاسم افتخار وڑاٸچ کی ہدایات پر بیٹ انتیس کے ڈی ایس پی راشد علی شاہ نے ایڈمن أفیسر عبدالرشید سھتو أپریشن أفسر عارف علی لاڑک کے ساتھ مل کر بیٹ میں پودے لگاۓ اس سلسلے میں أج ڈی سی نوشہروفیروز کیپٹن رٹاٸرڈ راو بلال شاہد اے سی کنڈیارو نعیم احمد کے ساتھ مل کر شجرکاری کی اس موقع پر انہوں نے کہا کے پودہ لگانا صدقہ جاریہ ہے, حضور پاک صلی اللہ علیہ وألہ وسلم درخت لگانے کو پسند کرتے تھے اور صحابہ کرام کو ایسا کرنے کی تلقین کرتے تھے آپؐ نے فرمایا کے”جو کوٸی درخت لگاتا ہے اور پوری توجہ سے اس کی دیکھ بھال کرتا یے یہاں تک کے اس کی پختگی ہو اسے انعام سے نوازا جاۓ گا صرف ایک بار نہیں بلکہ بار بار جب بھی کوٸ جاندار اس سے فاٸدہ اٹھاٸے گا۔اس موقع پرڈی سی راو بلال شاہد نے کہا کہ شجرکاری کی مدد سے ماحولیاتی تبدیلی پر بھی قابو پایا جاسکتاہے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو ڈی سی،اے سی اور دوسرے لوگوں نے سراہا اور موٹروے پولیس کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy