موسم کی خرابی،مسافروں کی سلامتی کیلئےپاکستانی طیارے کی بھارتی حدود میں پرواز

Published on June 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

لاہور (یواین پی) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے نے خراب موسم کے دوران مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر بھارتی حدود میں جمعہ کے روز پرواز کی تھی، اس کیلئے باقاعدہ انڈین حکام سے اجازت طلب کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کے کپتان نے متعلقہ حکام کی کلیئرنس سے طیارے کا رخ بھارت کی طرف موڑا۔ کراچی سے لاہور کی پرواز نمبر پی کے 306 کی بھارتی حدود میں موجودگی کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا تھا۔طوفانی موسم سے بچنے کے لئے قوانین کے تحت پرواز کو بھارتی حدود سے گزارا گیا۔ پرواز کے کپتان کے مطلع کرنے پر لاہور اور دہلی ائیر ٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس حاصل کی گئی۔دونوں ممالک کے مابین موجود ہاٹ لائن پر مبنی ایلفا کنٹرول اور ائیر ڈیفنس کلیئرنس بھی موجود تھی۔ خراب موسم یا ایمرجنسی میں انٹرنیشنل قوانین کے تحت پرواز کس بھی ملک کی طرف موڑی جا سکتی ہے۔اس معاملے پر ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن رکن ممالک پر معاہدوں کی پاسداری لازم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes