گلوکار عارف لوہار کی والدہ انتقال کرگئیں

Published on July 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

لندن (یواین پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار عارف لوہار کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عارف لوہار کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔عارف لوہار کی والدہ کا انتقال برطانیہ میں ہوا جن کی لندن میں تدفین کردی گئی۔عارف لوہار کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد ارشد لوہار اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔گلوکار نے تمام چاہنے والوں سے اپیل کی کہ میری والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ گلوکارعارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال رمضان المبارک میں ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog