ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کریں ثاقب منان

Published on July 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے سخت تاکید کی ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کریں اس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد ڈینگی مہم پرعملدرآمد کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز،ڈسٹرکٹ کوارڈینیڑ انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین،ماہر حشرات ڈاکٹر وسیم اکرم اوردیگر محکموں کیافسران نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اور کوتاہی کی صورت میں وہ ذمہ دارہونگے۔انہوں نے کہا کہ اعلی صوبائی حکام انسداد ڈینگی کے اقدامات کا براہ راست جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ آئندہ مون سون موسم میں  ڈینگی کی افرائش کو روکنا انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں انسدادی اقدامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے فیلڈ میں سرونلس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع نظروں اوجھل نہ رہیں۔اس سلسلے میں قبرستانوں،کباڑ خانوں، پودوں کی نرسریوں ودیگر ہاٹ سپاٹس کو ذمہ داری سے چیک کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اینڈ رائڈ فونز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں۔انہوں نے تحصیلوں ودیہی علاقوں میں بھی لارا کی افزائش کے خطرات کو روکنے کیلئے موثر انسدادی اقدامات کرنے اور رپورٹس سے بلاناغہ آگاہ رکھنے کی تاکیدکی۔ضلعی کوارڈینیٹر نے انسدادی سرگرمیوں جبکہ پی آئی ٹی بی کے نمائندہ نے محکموں کی اپ لوڈ تفصیل سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes