بوریوالا،نکاسی آب کی نالیوں کی صفائی کی جائے اہلیان علاقہ کا مطالبہ

Published on July 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

نواحی علاقہ میں کئی روز سے کھڑا گندہ پانی میونسپل کارپوریشن بورے والہ کا منہ چڑانے لگا
بورے والا(یواین پی )نواحی علاقہ مجاہد کالونی کی گلی نمبر 6میں کئی روز سے کھڑا گندہ پانی میونسپل کارپوریشن بورے والہ کا منہ چڑا رہا ہے میونسپل کارپوریشن بورے والہ کے ملازمین کئی کئی روز مجاہد کالونی کی نکاسی آب کی نالیوں کی صفائی نہیں کرتے اگر کبھی کبھار بھول کر مجاہد کالونی کا رخ کرتے ہوئے نالیوں کی صفائی کر دیں تو پھر کئی روز تک نالیوں سے نکالا جانے والا کیچڑ نہیں اٹھاتے مجاہد کالونی شرقی گلی نمبر 6 کی صورت حال گندے پانی کی وجہ سے نہایت ابتر ہو چکی ہے گلی کے مکینوں کو گزرنا محال ہو رہا ہے اہل محلہ نے یواین پی کی وساطت سے میونسپل کارپوریشن بورے والہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی نمبر 6کی نکاسی آب کی نالی کی صفائی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题