حیدرآباد(یواین پی)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت پیر سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، چیئرمین و ناظم امتحانات نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ناظم امتحانات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹر مسرور زئی کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات میں 60ہزار طلبا شریک ہیں اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ امتحانات کیلئے شہر بھر میں 268امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد میمن اور ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی نے پیر کو ہونے والے پرچے کے دوران امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔جبکہ اس کے علاوہ ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹر مسرور احمد زئی کی جانب سے بنائی گئ ویجیلینس ٹیموں کی جانب سے مختلف امتحانی مراکز میں چھاپے مارے گئے .دریں اثنا مختلف امتحانی مراکز میں اساتذہ اور امتحانی پرچہ دیر سے پہنچنےکی شکایات بھی موصول ہوئیں