تاجروں،دکانداروں وخریداروں کی سہولت کے لئے کورونا موبائل ویکسی نیشن کیمپ قائم

Published on July 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر میں تاجروں،دکانداروں وخریداروں کی سہولت کے لئے کورونا موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کردیا گیا ہے جہاں سے کورونا سے بچا¶ کے لئے بلامعاوضہ ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے ویکسینیشن کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو خیر سگالی کے طور پر پھول بھی پیش کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد،فوکل پرسن ڈاکٹرجنید،انچارج ضلعی کنٹرول روم محمد صادق کے علاوہ تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کیمپ میں دستیاب یوٹیلٹی سروسز کو چیک کیا اورکہا کہ پینے کا پانی ہمہ وقت دستیاب اور پنکھے فنکشنل رہنے چاہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیم سے کہا کہ ویکسین لگوانے آنے والوں کو تیز رفتار سروسز فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں ویکسینیشن سنٹرز کے علاوہ مختلف عوامی مقامات پر موبائل کیمپ لگائے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ویکسین لگوا کر کورونا جیسی وباءسے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ خود اور اپنی فیملی کے ارکان کو کورونا سے بچا¶ کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ احتیاط اور ویکسینیشن ہی کورونا سے بچا¶ کا حل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog