بابراعظم تینوں فارمیٹس میں صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

Published on July 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

کارڈف (یواین پی ) بابراعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں ناکام ہونے کے بعد تینوں فارمیٹس میں صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ۔ کارڈف میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ثاقب محمود کی پہلی ہی گیند پر امام الحق وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آئوٹ قرار پائے جس کے بعد کپتان بابراعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے زیک کرالی کو کیچ تھما کر چلتے بنے۔، محمد رضوان بھی 13 رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے۔ پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل بھی صرف 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 26 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے صیہب مقصود آئے اور دونوں نے 5ویں وکٹ کیلئے 53 رنز کی شراکت قائم کی ،اس مرحلے پر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں صہیب کی 19 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔فخر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی ،90 کے مجموعی سکور پر وہ بھی میٹ پارکنسن کو وکٹ دے بیٹھے۔ فہیم اشرف بھی 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ حسن علی کی اننگز بھی 6 رنز پر تمام ہوئی۔ شاداب خان نے 30 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن کریگ اوورٹن نے انہیں بھی رخصت کردیا اور پھر شاہین آفریدی کو آؤٹ کر کے پاکستان کی اننگز کا 141 رنز پر خاتمہ کردیا۔ پاکستانی ٹیم 35.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题