جھوٹے مقدمات کا اندراج،پولیس اہلکارڈی پی او اوکاڑہ کی آنکھوں میں مٹی جھونکنے لگے

Published on July 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

ایس ایچ او تھانہ ملک ارشد نے بے گناہ شہریوں پر جھوٹے مقدمات بنادیئے
ایس ایچ او نے محمد جاوید کے خلاف 18 لیٹر شراب ڈال کر جھوٹا مقدمہ درج کردیا
شہریوں، سماجی و مذہبی تنظیموں،وکلاءاور صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی
انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے خود تفتیش کریں،شہری تنظیموں کا ڈی پی او سے مطالبہ
اوکاڑہ ( یواین پی)اوکاڑہ پولیس کے چند اہلکاران بے گناہ لوگوں کو جھوٹے مقدمات کی بھینٹ چڑھا کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی آنکھوں میں مبینہ طور پر مٹی جھونکنے میں مصروف ہوگئے۔شہریوں، سماجی و مذہبی تنظیموں،وکلاءاور صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی۔ سماجی حلقوں میں جہاں ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات پر مثبت تاثر قائم ہوا وہاں شہر اور گردونواح میں آئے روز چوری ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم کے کنٹرول میں ناکامی پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ملک ارشد نے مبینہ طور پربے گناہ شہریوں پر جھوٹے مقدمات بنا کر ٹارگٹ پورا کرنا شروع کردیا۔حقائق اور تفصیل کے مطابق سٹی سرکل اوکاڑہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کو پولیس کنٹرول تو نہ کر سکی لیکن ایس ایچ او نے جھوٹی کارکردگی دکھانے کے لئے ایک محمد جاویدشہری پر اٹھارہ لیٹر شراب ڈال کر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات شہری محمد جاوید کا اپنے بھائی کے ساتھ جھگڑا ہوا تو دوسرے بھائی ندیم نے 15 نمبر پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کی۔ تھوڑی دیر بعد ٹائیگر فورس کے دو اہلکاران موقع پر پہنچے تو جاوید کے بھائی نے اسکو حوالہ پولیس کردیا اور کہا کہ صبح اس کے خلاف ہم تھانہ میں آکر درخواست دیں گے اگلے روز صبح سے شام تک تھانے میں ایس ایچ او سے ملاقات نہ ہوئی رات کو اچانک پتہ چلا کے ایس ایچ او نے جھگڑا کرنے والے شخص محمد جاوید کے خلاف 18 لیٹر شراب ڈال کر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ہے۔ جس سے ثابت ہوگیا کہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور عملہ ڈی پی او کے احکامات کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے مبینہ طور پر ڈی پی اوکی آنکھوں میں مٹی جھونکنے میں مصروف ہو گئے۔شہری تنظیموں کا ڈی پی او سے مطالبہ ہے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے خود تفتیش کرکے بے گناہ شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کروائیں اور ایس ایچ او اے ڈویژن و دیگر پولیس ملازمین جو اپنی ترقی اور انعامات کے حصول کے لئے بے گناہ لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر افسران کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog