فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (سٹی ایریا)کا اجلاس

Published on July 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (سٹی ایریا)کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی کنوینر/رکن قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا نے کی۔صوبائی وزیر کالونیز وکلچرمیاں خیال احمد کاسترو،ارکان اسمبلی راجہ ریاض احمد،شیخ خرم شہزاد،چوہدری لطیف نذر،شکیل شاہد،میاں وارث عزیز،سٹیزن سے میجر عبدالرحمن رانا،سجاد حیدر،شیر افگن چیمہ،ٹکٹ ہولڈرز محبوب عالم سندھواور عدنان رحمانی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی پی او سہیل چوہدری،ڈی جی ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر،ایم ڈی واسا جبار انور چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ چوہدری،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ضلعی کنوینر نے گذشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ڈی سی سی میٹنگ میں محکموں واداروں کے غیر حاضر ہیڈز کے خلاف متعلقہ صوبائی سیکرٹریز کو تحریر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں واسا کی 97۔ایکڑ سرکاری اراضی،چینل فور سیور کے ایشوزبھی زیر بحث آئے۔ایم ڈی واسا نے مون سون پلان پر بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے اے ڈی پی 2021.22،چیف منسٹر ڈویلپمنٹ پیکج کی تازہ ترین پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اے ڈی پی 2020.21 کی سکیموں کا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ارکان اسمبلی کو بتایاکہ ضلع میں 9 مویشی منڈیاں فنکشنل ہیں جہاں بیوپاریوں وخریداروں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے انسداد کورونا و ڈینگی کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی مشاورت ومعاونت سے ضلع کو ترقیاتی لحاظ سے مثالی بنانے میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور ان کے نشان کردہ امورترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جس کے لئے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ارکان اسمبلی نے چیف منسٹر ڈویلپمنٹ پیکج پر تیز رفتارعملدرآمد کرانے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ عوامی بھلائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا محور ہے اور مربوط کوششوں سے اس ترقیاتی ایجنڈے کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مکمل کوارڈینیشن قائم رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes