اسلحہ ڈیلر کے کمرہ اور دوکان سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمد

Published on July 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

125 پستول، 29 بندوق 12 بور،1 رائفل 223 بور اور 20 ہزار 389 عدد کارتوس برآمد
ہر ی پور(یواین پی)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی اسلحہ ڈیلر کے کمرہ اور دوکان سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمدمجموعی طور پر 125 پستول، 29 بندوق 12 بور،1 رائفل 223 بور اور مخلتف بور کے 20 ہزار 389 عدد کارتوس برآمدڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت اور عوامی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ نفری پولیس کے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اسلحہ ڈیلر محمد عاصم ولد شیر علی سکنہ درہ آدم خیل حال امیر خان پلازہ کے رہائشی کمرہ سے 1 عدد رائفل 223 بور اور 1 پستول 30 بور معہ 100عدد کارتوس برآمدمزید بعد ازاں ملزم کی دوکان واقع شوکت پلازہ میں دوران چیکنگ 29 عدد بندوق 12 بور، 124 عدد پستول اور 20 ہزار 289 عدد کارتوس برآمد کئے.جنکی سیل اور سٹاک رجسٹر سے مطابقت نہ پائی گئی. جس کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme