نیوزی لینڈ کا دورہ؛ پاکستان کی 3 کے بجائے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش

Published on July 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments


نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے
لاہور (یواین پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو مجوزہ دورے کے دوران 3 کے بجائے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کردی۔ورلڈ کپ ٹی 20 کی تیاریوں کے لیے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی تجویز دے دی۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز رکھے گئے تھے۔پی سی بی نے 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کرنے کی ایکسپریس نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نے کیوی بورڈ سے 3 کے بجائے 5 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیشکش کی یے تاکہ دونوں ٹیموں کو 17 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بہتر تیاری میں مدد مل سکے۔ ابھی دونوِں بورڈز کی اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ میچز کی تعداد 5 کرنا ممکن ہوگا کیونکہ سیریز کی تاریخوں کو حتمی منظوری نہیں دی گئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 15 اور 16 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلے ہی شیڈول اناونس ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے ہی یہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچز ہوسکیں گے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے بعد پاکستان اور افغانستان کے میچز یو اے ای میں مجوزہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog